موغا دیشو: خودکش حملہ، 3کار بم، دھماکے، 20افراد ہلاک، 17زخمی

موغا دیشو (نوائے وقت رپورٹ) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے قریب ہوٹل کے باہر خودکش کار بم حملے اور بم دھماکوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 17زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے تین کار بم دھماکے کئے جس کے بعد ہوٹل کے گارڈز اور سی آئی ڈی افسران نے فائرنگ کی، 20منٹ بعد مصروف شاہراہ پر تیسراد ھماکا ہوا۔ الشباب نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ای پیپر دی نیشن