اسحاق ڈار ریفرنس‘ نیب نے مجھے براہ راست کوئی خط نہیں لکھا‘ گواہ کا بیان

Nov 10, 2018

اسلام آباد (نامہ نگار)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ طارق جاوید نے عدالت کو بتایا ہے کہ نیب نے براہ راست مجھے کوئی خط نہیں لکھا ، میرے فراہم کیے گئے کورنگ لیٹرکی بنیاد پر تفتیشی نے کورنگ میمو بنایا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پرسماعت کی۔

مزیدخبریں