لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائیریکٹر کمپیٹیشن پاکستان فٹ بال فیڈریشن سجاد محمود نے اپنی کلب کے ساتھ مصروفیات کی بناء پر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے نیا ٹیکنیکل و کمپیٹیشن ڈیپارٹمنٹ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی شہزاد انور کریں گے۔