لاہور (خصوصی نامہ نگار) پیرسید محمد کبیر علی شاہ گیلانی نے کہا کہ ربیع الاول بھرمیں پیغام رحمت اللعالمین کانفرنسز کے انعقاد کا مقصد وزیر اعظم کی طرف سے یوم ولادت حضور دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کو سرکاری سطح پر منانے کے اعلان کی تائید میں کیا گیا ہے۔ خیابان چورہ شریف لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو یہ اعلان کرنے کی توفیق انہیں بارگاہ رسالت میں ننگے پاوں حاضری کی بدولت ملی ہے۔وزیراعظم نے یوم ولادت رسالت مآب کو سرکاری سطح پر منانے کااعلان کرکے عاشقان رسول کے دل جیت لیے ہیں۔ امیرعالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان کاکہنا تھاکہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر منعقدہ عالمی پیغام رحمت اللعالمین کانفرنس میں دنیا بھرسے نامورسکالرزاورعاشقان رسول شریک ہورہے ہیں۔ سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی نے اپنے تمام عقیدت مندوں کو ہدایت کی کہ وہ یوم ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو شایان شان طریقے سے منانے کا اہتمام کریں اوراپنے گھروں میں محافل میلاد پروقار طریقے سے منعقدکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے گھروں میں اسوہ حسنہ کے عملی نمونوں کوفروغ دیں۔
وزیراعظم کا ربیع الاول میں کانفرنسیں منعقد کرنے کا اعلان خوش آئندہے:پیر کبیرعلی شاہ
Nov 10, 2018