علامہ محمداقبال نے انگریزوں کی غلامی سے آزادہونے کادرس دیا،سجاد خان

Nov 10, 2018

راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورامیدواراین اے 60سجادخان اوردیگرمقررین نے کہاہے کہ مفکرپاکستان علامہ محمداقبال کابرصغیرکے مسلمانوں پریہ احسان عظیم ہے کہ انہوں نے انگریزوں کی غلامی سے آزادہونے کادرس دیاہمیں چاہیے کہ ہم مفکرپاکستان علامہ ڈاکٹرمحمداقبال کے بتائے ہوئے راستے اوران کے نظریات کے مطابق اپنے وطن عزیزکوترقی سے ہمکنارکرکے قوم کودنیاکی ترقی یافتہ قوموں کے برابرلائیںان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر ان کی قومی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاسبان وطن ویلفیئرفائونڈیشن اورسجاد خان لورزکے زیراہتمام منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا خطاب کرنے والوں میں چوہدر ی خورشیدانور ،حکیم محمدسہارنپوری ،شیخ مختاراحمد،محبوب الہٰی منہاس ،محمودخان بنگش اوردیگرشامل تھے۔

مزیدخبریں