دائرہ دین پناہ‘میاں چنوں(نامہ نگار‘نمائندہ نوائے وقت)گھریلو جھگڑوں اور حالات سے دلبرداشتہخاتون اور لڑکی نے خود کشی کر لی ۔تفصیل کے مطابق حساس ادارہ کے ملازم محمدارشدتگہ راجپوت کی زوجہ28سالہ2بچوں کی ماں حسینہ بی بی نے گھریلوحالات سے تنگ آکرملتان سے روالپنڈی جانے والی مہرایکسپریس کے سامنے آکرزندگی کاخاتمہ کرلیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ موقعہ پرپہنچ گئی ضروری کاروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالہ کردی۔میاں چنوں نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر میاں چنوں کے نواحی گائوں 5ایٹ کی رہائشی 20سالہ امینہ بی بی دخترممتاز نے کیڑے مار دوا پی کر خود کشی کرلی۔