بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے تربیتی سرگرمیوں کے اقدامات خوش آئند ہیں: سرفراز احمد

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل کمشنر ملتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے عملی ادبی تربیتی سرگرمیوں سے وابستہ رکھنے کی کاوشیں خوش آئند ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیم و آگہی اور آکسفیم کے زیراہتمام گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان میں چلڈرن فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن مختار حسین ڈی ای او ریاض خان عمارہ عالم نے کہا کہ ملتان ڈویژن کے ہر نوجوان اور ہر بچے کو کتاب سے منسلک ہونا چاہئے سیکھنے سکھانے کہانی سننے سنانے کے عمل کو جاری رہنا چاہئے تھیٹر کہانی خطاطی مصوری کی ترویج دیکھ کر خوشی ہوئی اس موقع پر بیلہ جمیل مسز ثروت محمد ریاض ذیشان صدیقی محمد سجاد جہانیہ شاکر حسین شاکر خواجہ عزیزالحسن قاضی احسان اللہ علینہ احمد شوکت حسین پیٹر جیک عاطف بدر ذیشان صدیقی و دیگر نے بھی خطاب کیا اور تمام مہمانوں نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا فیسٹول 7000 بچوں نے شرکت کی اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...