ملتان (نامہ نگار خصوصی)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل ٹاسک فورسز نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 2373بجلی چور پکڑلئے ۔ 792بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ۔ 7کروڑ35لاکھ20ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کردیاگیا۔ یکم تا31اکتوبر 2018ء کے دوران 1919گھریلو، کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل بجلی چوروں کو 5کروڑ92لاکھ70ہزارروپے جرمانہ عائد اور 754ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔