ملتان (نامہ نگار خصوصی)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل ٹاسک فورسز نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 2373بجلی چور پکڑلئے ۔ 792بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ۔ 7کروڑ35لاکھ20ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کردیاگیا۔ یکم تا31اکتوبر 2018ء کے دوران 1919گھریلو، کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل بجلی چوروں کو 5کروڑ92لاکھ70ہزارروپے جرمانہ عائد اور 754ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔
میپکو ٹاسک فورسز نے2373 بجلی چور پکڑ لئے 7 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد
Nov 10, 2018