بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 4شہری شدید زخمی ہو گئے. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو معمول کے مطابق نشانہ بنایا،بھارتی فو ج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ظہیر، ناصر ، منیر اور شوکت شامل ہیں ,زخمیوں کا تعلق بجلدار اور بٹلیاں دیہات سے ہے ,پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔