لاہور(نمائندہ سپورٹس)آسٹریلوی اوپنر نک میڈیسن نے ذہنی تنائو کے باعث پاکستان کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے، 27 سالہ میڈیسن حالیہ دنوں میں نفسیاتی مسائل کی وجہ سے کرکٹ سے رخصت لینے والے آسٹریلیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں، ان سے قبل جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل ذہنی تنائو کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران دستبردار ہو گئے تھے، کرکٹ آسٹریلیا نے میڈیسن کی جگہ ویسٹرن آسٹریلیا کے بلے باز کیمرون بنکرافٹ کو پاکستان کے خلاف ٹور میچ کیلئے طلب کر لیا ہے۔
نک میڈیسن کی ذہنی تنائو کے باعث پاکستان کیخلاف ٹور میچ کھیلنے سے معذرت
Nov 10, 2019