مولانا ابوالکلام آزاد کی مقبول کتاب ’’سیرت النبی‘‘ نئے انداز میں شائع

لاہور(پ ر) مولانا ابوالکلام آزاد کی مقبول کتاب ’’سیرت النبی‘‘ نئے انداز میں شائع ہوگئی ۔ مولانا ابو الکلام آزاد کے انتقال کے 64 سال بعد اس کتاب کو پہلی بار شائع کیا گیا۔ مولانا کے مضامین کو زمانی ترتیب دے کر سیرت النبیؐ کی جامع کتاب مرتب کی گئی ہے ۔اس کتاب کو بک فیئر پبلشرز نے شائع کیا ہے۔ علمی و ادبی حلقوں نے اس تحقیقی کام کو سراہا ہے۔ علامہ ایاز ظہیر ہاشمی نے کئی دہائیوں کی محنت سے اس کتاب کو ازسر نو مرتب کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن