توہین عدالت نوٹس‘ فردوس عاشق نے غیرمشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کے زیرسماعت مقدمہ پر اثرانداز ہونے پر جاری توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب عدالت میں داخل کرا دیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے خود کو ایک بار پھر عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ عدلیہ کی آزادی پر یقین ہے۔ پاکستان کی ہر عدالت اور ججز کا بے حد احترام کرتی ہوں۔ نواز شریف کی اپیل پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی۔ اگر مقدمے پر اثرانداز ہونے کا تاثر ملا تو اس پر بھی معافی مانگتی ہوں۔ عدالت یا مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کبھی نیت بھی نہیں تھی۔ کیس کی سماعت کل 11 نومبر کو ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن