نواز شریف کو واپسی پر مقدموں کا سامنا کرنا پڑیگا‘ بیماری پر سیاست نہیں کرینگے‘ اسلم اقبال

لاہور (نیوز رپورٹر/ کلچرل رپورٹر/ کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ نئے پاکستان میں انصاف، میرٹ اور قانون کی بالادستی ہوگی۔ این آر او کا مطلب مقدمات واپس لینا ہے اور میرا قائد کسی کرپٹ کو این آر او دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، دعا ہے کہ اللہ تعالی نواز شریف کو صحت عطا فرمائے۔ نیب آزاد ادارہ ہے ۔ نوازشریف اگر علاج کیلئے باہر جارہے ہیں تو انہیں واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکومت پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول کر سکھ برادری کو ایک عظیم تحفہ دیا ہے، دوسری جانب بھارتی عدالت نے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا فیصلہ دے کر مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے اور اس فیصلے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس فیصلے سے دنیا بھر میں بھارت کا نام نہاد لبرل ازم کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار آج الحمراء ہال میں رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مرکزی چیئرمین رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ حاجی سیف اللہ ضیاء اور لوگوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔ انہوں نے کہا سارے کرپٹ مولانا کے کنٹینر پر اپنی چوری چھپانے کیلئے اکٹھے ہوگئے ہیں۔ کرپٹ عناصر یاد رکھیں کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ مولانا سے حکومتی ٹیم کے مذاکرات جاری ہیں امید ہے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ بلدیہ عظمی لاہور کے زیراہتمام لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے تعاون سے یوم اقبال کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر اسلم اقبال نے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کے لئے نئے وطن کا نظریہ دیا، اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھنے کے لئے بھر پور خدمات انجام دیں، شاعر مشرق کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کی عظمت کے مغرب و مشرق یکساں طور پر معترف ہیں، ہمیں اپنے اجداد کے خواب کو پورا کرنے کے لئے بھر پور محنت کرنا ہوگی، اقبال کی تعلیمات کے مطابق مل کر اپنے ملک وقوم کی ترقی کے لئے آگے بڑھیں۔ کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ پروگرام کا مقصد نئی نسل کو دنیا کے عظیم شاعر کے افکار سے روشناس کروانا ہے، برصغیر کے مسلمان اس عظیم رہنما کی انمول خدمات کے لئے ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے، علامہ اقبال کے پیغام کی سب سے زیادہ ضرورت آج ہے۔ نامور شاعر امجد اسلام امجد نے علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا اور بلدیہ کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ انھوں نے اس قدر شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ گلوکار حامد علی خان، ترنم ناز اور الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے طالبات میں کلام اقبال پیش کیا۔ دریں اثناء اسلم اقبال صوبائی نے ٹاسک فورس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پرائس کنٹرول اتھارٹی کے قیام کے لئے مسودہ قانون تیار کرلیاگیا اور اس اتھارٹی میں زراعت، خوراک کے محکمو ںکے نمائندوںکے علاوہ ماہرین شامل ہوں گے۔ وزیراعلی آفس میں اجلاس کی صدارت کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتو ںکی مانیٹرنگ، ٹاسک فورس کے فیصلو ں پر عملدرآمد اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...