اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر ویک کے اختتام پر یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کا مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام یورپی پارلیمنٹ میں بارہواں کشمیر ویک بنایا گیا۔ اس ویک کے دوران کشمیر کونسل کے چیئرمین علی رضا سید اور دوسرے ارکان نے یورپی یونین پارلیمنٹ کے ارکان سے ملاقاتیں کرکے انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کرفیو کے مسلسل نفاذ اور اظہار رائے پر پابندی کے بھارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ کشمیر ویک کی تقریبات کی صدارت برطانیہ کے یورپی یونین میں رکن پارلیمنٹ شفق محمد نے کی۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے بطور مہمان خصوصی کشمیر ویک کی تقریبات میں شرکت کی۔