لاہور(نیوزرپورٹر)گور نر پنجاب چوہدری محمد سرو ر نے کہا ہے کہ نر یندر مودی نفرت اور امن دشمنی کی سیاست کر رہا ہے مگر ہم نے کر تار پور کے ذریعے'' امن راہداری ''کھول دی ہے اور اقلیتوں کیساتھ کھڑے ہیں۔کر تار پورکی افتتاحی تقر یب کے روز بھارتی سپر یم کورٹ کا بابری مسجد کیس کا فیصلہ بھی آر ایس ایس کی سوچ کی عکاسی ہے۔ نوازشر یف کے بیر ون ملک علاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہے مگر مر یم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے عدالت جو بھی فیصلہ دے گی ہم اس پر مکمل عملددرآمد کر یں گے۔ یقین ہے مولانا فضل الر حمٰن ٹکراؤ کی سیاست نہیں کر یں گے اور انکے حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔ ہم قائد اور اقبال کے افکار کے مطابق پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے مشن پر گامزن ہیں۔ وہ ہفتہ کے روز علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقعہ پر تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑ ھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجا ب نے کہا کہ نوازشر یف کے علاج میں وفاقی یا پنجاب حکومت نے پہلے کوئی رکاوٹ ڈالی ہے اور نہ ہی اب انکے علاج کیلئے بیرون ملک جانے پرکسی قسم کی رکاوٹ ڈالیں گے ہم ہمیشہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور اب بھی عدالت کوئی بھی فیصلہ دے گی تو ہم اس پر مکمل عملددرآمد کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی پرامن احتجاج کے خلاف نہیں اور جمہوریت میں احتجاج کر نا ہر کسی کا سیاسی اور آئینی حق ہے ۔