گرانفروشی بدستور جاری، ٹماٹر 200، لہسن 280، سبز مرچ 150 روپے کلو فروخت

Nov 10, 2019

لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور کے بیشتر علاقوںمیں پرچون سطح پر گزشتہ روز سبزیوں کی کھلے عام گراں فروشی ہوئی ایک کلو ٹماٹر کے سرکاری نرخ 185روپے مقرر ہیں لیکن دکاندار 200 روپے میں فروخت کر تے رہے جس کے بعد شہریوں نے دہی کا استعمال شروع کر دیا۔ عوام ادرک، لہسن اور سبز مرچ خریدنے کی بجائے قیمت پوچھنے تک محدود ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آلو کچا چھلکا کی قیمت59روپے مقررکی گئی تاہم دکانداروںنے ایک کلو کچا چھلکا آلو 65روپے فی کلو تک فروخت کیا۔ آلو شوگر فری 37کی بجائے40، آلوسٹور25کی بجائے30، پیاز73 کی بجائے80 روپے، ٹماٹر185کی بجائے 200 سے 210، لہسن دیسی250کی بجائے 270 سے280، لہسن چائنہ258کی بجائے270سے280،ادرک چائنہ 340کی بجائے390سے 400روپے،بینگن 20کی بجائے35سے40، پالک15کی بجائے20، ٹینڈے دیسی50کی بجائے60، لیموںچائنہ 42کی بجائے60روپے، میتھی38کی بجائے40، پھلیاں60کی بجائے70روپے ، مونگرے96روپے کی بجائے100سے110روپے جبکہ سبز مرچ دوم 106کی بجائے150روپے فی کلوتک فروخت ہوئی۔

مزیدخبریں