بیجنگ (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک نئے آغاز کے موقع پر چینی خصوصیات کی حامل سفارت کاری امن، ترقی اور تعاون کے راستے پر آگے بڑھتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر برسوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین کے خارجہ امور کے شعبے نے مشکلات پر قابو پاتے ہوئے نمایان کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین کے سفارتی شعبے نے قومی اقتدار اعلی ، سلامتی ، ترقیاتی مفاد کے تحفظ کے لیے بھر پور کوششیں کی ہیں جس سے عالمی سطح پر چین کے وقار واحترام میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں اس شعبے نے چین اور دنیا کے تعلقات کی بہتری ، عالمی سطح پر چین کی حیثیت کو بلند کرنے اور ملک کی ترقی کے لیے عمدہ بیرونی ماحو ل کی فراہمی کے لیے بھی انتہائی اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔