ڈسکہ: واردات میں ناکامی پر بھاگتے ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ خاتون جاں بحق

ڈسکہ + ستراہ (نامہ نگاران) تین ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ ستراہ کے علاقہ سرانوالی کے محمد شہباز کے چچا کے گھر تین ڈاکو واردات کی نیت سے گھس آئے‘ تو اہل خانہ نے شور مچادیا جس پر ڈاکو بھاگ نکلے۔ اس دوران محمد شہباز کی والدہ صغراں گلی میں نکلی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں خاتون گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی اور ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن