لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے203 میں ٹیکنیکل خرابی، ٹائر میں خرابی کے باعث طیارے کو ٹیک آف کے لیے روک دیا گیا، ٹائر تبدیلی کے ڈیڑھ گھنٹے بعد پرواز روانہ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل خرابی طیارے کے ٹائر میں پیدا ہوئی جس پر مسافروں کو طیارے سے اتار کر انٹرنیشنل ڈیپارچر لائونج میں منتقل کر دیا گیا۔ طیارے میں 174 مسافر سوار تھے۔