ہانگ کانگ ( نیٹ نیوز)چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کی پولیس نے شہری اسمبلی کے تین جمہوریت پسند اراکین کو گرفتارکرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کی گرفتاری پارلیمنٹ میں ہوئے ایک جھگڑے میں ملوث ہونے کے تناظر میں کی گئی۔ الزام ثابت ہونے کی صورت میں ان اراکین کو ایک ایک سال کی قید سزا کا حکم سنایا جا سکتا ہے۔ ہانگ کانگ میں جمعے کے روز ایک طالب علم کی ہلاکت کے بعد سے انتظامی صورت حال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ ایک مظاہرے میں شدت پیدا ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا بھی بتایا گیا ہے۔ آج مسلسل چوبیسواں ویک اینڈ ہے، جس پر ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہرین سڑکوں پر ہیں۔