دیوار برلن کے انہدام کے 30 سال مکمل

Nov 10, 2019

برلن (نیٹ نیوز) جرمنی میں دیوار برلن کے انہدام کے تیس برس مکمل ہونے پر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دارالحکومت برلن میں مرکزی تقریب چانسلر انگیلا میرکل اور جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر سمیت متعدد غیر سربراہاں کی شرکت متوقع ہے۔ سابقہ مشرقی ور مغربی جرمنی کو ایک دوسرے سے جدا کرنے والی اس دیوار کی تعمیر 1961ء میں شروع ہوئی تھی۔ نو نومبر 1989 میں دیوار برلن گرا دی گئی تھی۔ تین اکتوبر 1990ء کو جرمنی کا انضمام مکمل ہوا تھا۔

مزیدخبریں