لورا لائی‘ والدہ، بہن اور اہلیہ کو قتل کر کے خودکشی

لورا لائی (آئی این پی) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک شخص نے اپنی والدہ، بہن اور اہلیہ کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق بخاری سکیم میں ثاقب علی ولد انتظار حسین نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر پسٹل سے فائرنگ کر کے اپنی والدہ بی بی فوزیہ، بہن گوشہ بی بی اور اہلیہ سعیدہ بی بی کو قتل کر دیا ۔اور بعد ازاں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن