بیجنگ(صباح نیوز) مشرق وسطیٰ کے لئے خصوصی چینی مندوب ژائی جن نے داعش کے سابق رہنما ابو بکر البغدادی کی امریکی فوجی آپریشن میں ہلاکت کو مثبت پیشرفت قرار دیا تاہم دہشت گردی کے خلاف لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ژائی جن نے یہ بیان سعودی عرب، ایران اور مصر کے اپنے دورے مکمل کرنے کے بعد بیجنگ میں دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ داعش ابھی ختم نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ نظریاتی سوچ جو دہشت گردی کا سبب بنتی ہے۔ اس چینی مندوب کے مطابق کئی دہشت گرد تنظیمیں اب بھی سرگرم ہیں۔ چین ان دنوں مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ اپنے رابطے بڑھانے کی کوششوں میں ہے۔