سان فرانسکو (نیٹ نیوز) واٹس ایپ میں ایک آپشن کے ذریعے مختلف گروپ اور چیٹنگ گروہ آپ کو اجازت کے بغیر اپنے ساتھ شامل کر لیتے ہیں اور ہر منٹ بعد پیغامات‘ ویڈیو یا تصاویر کی بھرمار شروع ہو جاتی ہے لیکن اب واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت یہ عمل ناممکن ہو گیا ہے اور آپ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی آپ کو کسی گروپ میں شامل نہیں کر سکے گا۔ واٹس ایپ نے اس ضمن میں نئی پرائیویسی سیٹنگ جاری کی ہے جس کے تحت آپ کے اکاؤنٹ کو کسی ایرے غیرے گروپ میں شامل کرنے سے پہلے آپ کی اجازت درکار ہو گی۔ واٹس ایپ نے چند روز قبل ہی یہ آپشن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لئے جاری کیا ہے۔