111 میں سے 95 ممالک ایران میں انسانی حقوق ریکارڈ کے معترف

Nov 10, 2019

جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ 111 ممالک میں سے95 کے نمائندوں نے ایران میں انسانی حقوق کے ریکارڈ کی تعریف کی ہے۔ امریکی مندوب نے کہا ایران نے شہریوں کے انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں ،قید افراد کو فوری رہا کرے۔ ایرانی نمائندے نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمے دار ہیں ۔

مزیدخبریں