فکراقبال کی روشنی میں بچوں کی تربیت نہایت ضروری ہے: افشین شہریار

Nov 10, 2019

لاہور (کلچرل رپورٹر) تحریک نفاذ اردو کی صدر ماہر تعلیم پروفیسر افشین شہریار کا کہنا ہے کہ فکر اقبال کی روشنی میں بچوں کی نظریاتی تربیت نہایت ضروری ہے ،اقبال کے فلسفہ خودی سے نئے پاکستا ن کی تکمیل ممکن ہوسکے گی ان باتوں کا اظہار انھوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے 142ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنی گفتگو میں کیا ان کا کہنا تھا کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ اب تک حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل در آمد کرتے ہوئے قومی زبان کو اداروں میں نافذ نہیں کروایا آج بھی ہم اردو کو قومی زبان کہتے تو ہیں مگرملکی اداروںمیں آرڈرز ، نوٹیفیکیشنز اور روزمرہ گفتگو کے لئے انگریزی زبان کا انتخاب کیا جاتا ہے جو عدالت عظمی کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے ،تحریک نفاذ اردو جلد ہی اسکولز اور کالجز میں قومی زبان کے نفاذ کے حصول پر دستخطی مہم شروع کررہی ہے جس سے حکومت کو قومی زبان کی اہمیت ،فوائد اورضرورت پر باور کروایا جائے گا۔

مزیدخبریں