بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کے مندر کی تعمیر کا فیصلہ دیا: مودی/ خواب پورا ہو گیا: ایڈوانی، راج ٹھاکرے نے بھی تعریف کی

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی سپریم کورٹ کے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے حق میں فیصلے پر فوری طور پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو ’’انصاف کا مندر‘‘ کی تعمیر کا فیصلہ قرار دیا جبکہ سابق بھارتی وزیر داخلہ ایل کے ایڈوانی نے کہا کہ میری زندگی کا خواب پورا ہوگیا ہے۔ آر ایس ایس کے لیڈر راج ٹھاکرے نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کی اور کہا کہ 24نومبر کو ایودھیا کا دورہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن