ملتان(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی سی ا یل نے پاکستان میںڈیجیٹل کلائیڈ مارکیٹ کے قیام کیلئے ڈیٹکون السعودیہ کمپنی لمیٹڈڈیٹاسڈ کیساتھ شراکت داری قائم کی ہے جو کہ سعودی عرب اور جرمنی کا ایک جوائنٹ ونچر ہے اور مملکت سعودیہ عرب میں آئی سی ٹی سیکٹر کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔اس بات کا اعلان ایک خصوصی ای۔ دستخطی تقریب کے دورا ن کیا گیاجس میں شعیب احمد صدیقی، سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ، پی ٹی سی ایل ، انجینئر نواف الحوشان،ڈپٹی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سعودی عرب اورہِشا م الشیخ، ڈپٹی سی ای ا و ایسر نے شرکت کی۔38 سالہ ٹریک ریکارڈ کیساتھ السعودیہ کمپنی لمیٹڈ ڈیٹاسڈ پہلی بین الاقوامی کمپنی ہے جو پاکستان میں پبلک کلائیڈ پلیٹ فارم کے اجراء کیلئے پی ٹی سی ایل کے ساتھ اشتراک کر یگی۔
اس شراکت داری میںڈیٹا پی ٹی سی ایل ریٹیڈ تھری سرٹیفائیڈ ڈیٹا سنٹر کے ذریعے پاکستان میں ہوسٹ کیا جائیگا۔
پی ٹی سی ایل نے ملک میںڈیجیٹل کلائیڈ مارکیٹ کے قیام کیلئے سعودی کمپنی سے شراکت داری کرلی
Nov 10, 2020