لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے تقرر کیخلاف دائر درخواست پرپنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور ریمارکس دیئے کہ کیا تقرر پولیس آرڈر 2002 کے تحت کیا گیا ہے؟۔ عدالت نے مقامی شہری کی درخواست پر سماعت کی جس میں سی سی پی او لاہور کے عہدے پر عمر شیخ کے تقرر کو چیلنج کیا گیا۔ چیف جسٹس نے اس نکتہ پر استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت سی سی پی او لاہور کے عہدے پر عمر شیخ کا تقرر ہوا اور کیا سی سی پی او لاہور کا تقرر پولیس ایکٹ دو ہزار دو کے مطابق ہوا ہے؟۔ درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ عمر شیخ گریڈ بیس کے افسر ہیں انہیں گریڈ 21 کے عہدے تعینات کیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ قواعد کے مطابق تقرر نہ ہونے پر عمر شیخ کا تقرر کالعدم قرار دیا جائے۔
عمر شیخ کا بطور سی سی پی او تقرر پولیس آرڈر 2002 کے تحت کیا گیا؟ ہائیکورٹ
Nov 10, 2020