سعودی عرب : چٹانوں کو تراش کر دنیا کا انوکھا ہوٹل بنانے کی تیاری

Nov 10, 2020

ریاض : سعودی عرب میں فن تعمیر کے ایک عظیم منصوبے پر کام جاری ہے جس کے تحت چٹانوں کو تراش کر خوبصورت ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔ اس دیدہ زیب شاہکار کیلئے دنیا کے ماہر ترین آرکیٹک کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔اس حوالے سے عالمی آرکیٹک جان نوفیل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے العلاء صحرا میں چٹانوں کے درمیان شاندار ہوٹل تعمیر کرنے کا کام انہیں سونپ دیا گیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ العلا کے صحرا میں سیاحوں کو متوجہ کرنے والا عظیم منصوبہ ہوگا، ہوٹل کی تعمیر چٹانوں اور پہاڑوں کو کاٹ کر کی جا رہی ہے اس کی دیواریں چٹانوں کی ہوں گی۔

مزیدخبریں