گوجرانوالہ: پسند کی شادی کی خواہش پر بیٹی کو آگ لگانے والا گرفتار

Nov 10, 2020

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چند روز قبل بیٹی کو آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کرنیوالے سنگدل باپ کو پولیس نے گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق زونیرہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جس کی رنجش پر اس کے والد خوشی محمد نے زونیرہ کو آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس سے زونیرہ بری طرح جھلس گئی۔ جس کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے اور بیٹی کو آگ لگانے پر ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے لڑکی کے والد کو گرفتارکر لیا ہے۔

مزیدخبریں