پنجاب حکومت نے 13 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکام جاری کر دیئے 

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 13 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکام جاری کئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن ملتان عبدالرئوف، ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن محمد کلیم، ڈپٹی سیکرٹری ویلفئیر ایس اینڈ جی اے ڈی علی شہزاد، ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے فیصل آباد ثمینہ سیف نیازی، اے ڈی سی جی فنانس اینڈ پلاننگ لودھران محمد فاروق قمر، اے ڈی سی جی لاہور شاہد عباس کاٹھیا، ڈپٹی سیکرٹری بہبود آبادی تانیہ ملک، اے ڈی سی جی فنانس اینڈ پلاننگ چکوال عاشر اقبال، کو گریڈ 18 میں ترقیاں دے کر وہیں کام کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ جبکہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر آصف محمود کو گریڈ 18 میں ترقی کے بعد ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن ایس اینڈ جی اے ڈی،اے ڈی سی ریونیو ناروال محمد فیصل سلیم کو تبدیل کر کے اے ڈی سی جی ریونیو شیخوپورہ، جنرل مینجر ایڈمن ٹوارزم محسن عباس شاکر کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی اور تقرری کے منتظر توقیر حیدر کاظمی کو جنرل مینجر ایڈمن ٹورزم تعینات کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...