فیروزہ میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے سرکاری اہلکاروں نے پیمائش شروع کر دی

Nov 10, 2020

فیروزہ (نامہ نگار) ہائیکورٹ میں فیروزہ کے دکاندار زاہد نوید نے رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیروزہ میں تجاوزات کی وجہ سے چلنا دشوار ہے۔ ہائیکورٹ کے حکم پر ڈی سی او رحیم یار خان نے اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور کو تجاوزات کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ جس پر اے سی لیاقت پور نے محکمہ مال تحصیل کونسل کے اہلکاروں کی پانچ رکنی کمیٹی بنا دی ہے جنہوں نے فیروزہ کی صدر بازار‘ مدنی بازار‘ ریلوے بازار اور چوک لاری اڈا کی پیمائش کرنا شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں