میاں چنوں( نامہ نگار ) میونسپل اسٹیڈیم میں منعقد میلاد مصطفیٰ کانفرنس میں درجنوں شرکاء کی جیبیں کاٹ لی گئیں، میاں چنوں کے میونسپل اسٹیڈیم میں میلاد مصطفیٰ ؐکانفرنس کے دوان جیب کتروں نے ہاتھوں کی صفائی سے درجنوں شرکاء کے قیمتی موبائل فون،ہزاروں کی نقدی اور قیمتی اشیاء چوری کرلیں،شہریوں کی جانب سے تھانہ سٹی میں درخواستیں دے دی گئیں۔