واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) صدر ٹرمپ کی الیکشن میں شکست کے بعد میلانیا ٹرمپ نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ برطانیہ کے معروف اخبار ’’دی انڈی پینڈنٹ‘‘ میں شائع ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا کی خاتون اوّل 50 سالہ میلانیا ٹرمپ نے اپنے 74 سالہ شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 15 سالہ ازدواجی سفر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ میں میلانیا، صدر ٹرمپ کے عہدے سے علیحدگی کا انتطار کر رہی ہیں اور اس کے بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کریں گی۔ میلانیا نے یہ فیصلہ 4 سال سے جاری کشیدہ ازدواجی تعلقات کے بعد کیا ہے جس کے دوران جوڑے نے اپنے کمرے الگ کر لیے تھے۔ رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کی سابق ملازمہ اور میلانیا ٹرمپ کے قریب رہنے والی خاتون اوماروسا کے تازہ بیان کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ خاتون اوّل صدر سے طلاق لینے پر غور کر رہی ہیں۔ اس سے قبل میلانیا ٹرمپ کی پہلی سیکرٹری صحافی و مصنفہ سٹیفی ونسن وولکوف نے اپنی کتاب ’’ دی رائز اینڈ فال آف مائے فرینڈشپ ود فرسٹ لیڈی‘‘ میں بھی انکشاف کیا تھا کہ صدر ٹرمپ وائٹ ہائوس میں دو خواتین اوّل میلانیا اور ایوانکا کے درمیان پھنس گئے ہیں۔
میلانیا نے ٹرمپ سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا: برطانوی اخبارکا دعویٰ
Nov 10, 2020