خان بیلہ (نمائندہ نوائے وقت ) مقامی شوگر ملز میں سابقہ سیزن کے درجنوں ملازمین کو بغیر کسی وجہ کے نکال باہر کرکے نئے افراد رکھ کر کریشنگ سیزن کا آغاز کر دیا جس کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے ادارے میں سیزنل کام کرنے والے درجنوں افراد کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ذ رائع کے مطابق آج دس نومبر کو بلاوجہ ملازمت سے نکالے گئے ملازمین مل گیٹ پر دھرنا دے رہے ہیں اس سلسلہ میں DGM ایڈمن میجر (ر) محمد قاسم کاموقف ہے کہ میں مجبور ہوں سب کچھ اپنے اوپر بیٹھے اعلی آفیسران کے حکم پر کیا ہے ۔
برطرف شوگر ملز ملازمین آج دھرنا دینگے
Nov 10, 2020