بھکھی میں زیر زمین پانی ناقابل استعمال‘ موذی امراض پھیلنے لگے 

Nov 10, 2020

بھکھی (نامہ نگار ) بھکھی زیر زمین پانی ناقابل استعمال موذی امراض پھیلنے لگے قصبہ نواں کوٹ ،فیروز وٹواں،ولگن جھنڈا ،گھلا وٹواں میں ٹیکسٹائل ملز کیمیکلز فیکٹریوں کا فضلہ زمین میں ڈالا جارہا ہے فیکٹری مالکان کی نااہلی کے باعث دھویں اور زہریلی گیسوں سے سانس لینا محال ہو چکا ہے بھکھی اور گردونواح کے قصبوں اور دیہات کا پانی حد درجہ خراب ہونے کی وجہ سے موذی امراض پھوٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے لوگ سراپا احتجاج شہریوں نے فلٹریشن پلانٹ کا مطالبہ کیا بھکھی،فیروز وٹواں ،نواں کوٹ ، اور گردونواح میں قائم فیکٹریوںکے مالکان اور انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے دھواں اور زہریلی گیسیں تو فضاء میں چھوڑی جارہی ہیں جس سے عام آدمی کا سانس لینا تک محال ہوچکا ہے ۔ فیکٹریوں کے مالکان نے زہریلے اور گندے پانی کو ڈائریکٹ بور کر کے زمین میں ڈالنا شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے زمینی پانی حد سے زیادہ مضر صحت ہو چکا ہے علاقہ کی سیاسی اور سماجی تنظیموں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں