تیسری چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میںانتہائی قیمتی سازوسامان کی خرید و فروخت کے معاہدے

Nov 10, 2020

شنگھائی(شِنہوا)مشرقی چین کے شہر شنگھائی میں جاری تیسری چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں شنگھائی کے سرکاری کاروباری اداروں کے ایک گروپ نے ہفتے کے روز 16 معاہدوں پر دستخط کیے۔شنگھائی کے سرکاری اثاثوں کے نگران اور انتظامی  کمیشن کے ڈائریکٹر بائی تھنگ ہوئی نے کہا کہ سرکاری کاروباری ادارے سی آئی آئی ای کو تعاون، تبادلوں اور کھلے پن کو بڑھانے اور فعال طور پرعالمی معیشت میں انضمام کے ایک موقع کے طور پر لیں گے۔تیارکنندگان کی جانب سے چین میں مزید منصوبوں میں حصہ لینے کے باعث بہترین  کوالٹی کا  سازوسامان سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے۔خودکار مشینوں سے سرنگیں کھودنے والی جرمنی کی کمپنی ہیرنکنیشٹ سے وابستہ رینر ہرش کا کہنا ہے کہ  کمپنی نے شنگھائی تعمیراتی گروپ کے ساتھ 15.56 میٹر قطر کی انتہائی دباو کے ماحول میں سرنگیں کھودنے والی مشین کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں ، جو شنگھائی میں ایک ایکسپریس وے منصوبے میں استعمال کی جائے گی۔ اس جرمن کمپنی  نے مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے صدر مقام  نانجنگ میں  ایک اور منصوبے کے لئے  معاہدے پر دستخط کیے  ہیں جس میں  شیلڈ مشین شامل ہے۔ایک سرکاری ملکیتی مشینری گروپ،چائنہ  نیشنل مشینری انڈسٹری کارپوریشن لمیٹڈ (سائنومیک)کا کہنا ہے  کہ وہ مشینری اور سازو سامان ، خام مال اور دیگر مصنوعات کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ کے شعبہ میں تعاون کے کئی منصوبوں میں 5 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کے معاہدوں پر دستخط کی توقع کرتا ہے۔

مزیدخبریں