پاکستانیوں سمیت غیر ملکی عمرہ زائرین کا پہلا گروپ مسجد نبویﷺ پہنچ گیا، روضہ رسولﷺ پر حاضری

Nov 10, 2020

مدینہ منورہ +اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)کرونا وائرس کے باعث غیر ملکی شہریوں کیلئے سعودی حکومت نے عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ یکم نومبر سے بحال کیا ہے جس کے بعد غیر ملکی زائرین اور معتمرین کا پہلا گروپ حجاز مقدس پہنچ گیا ہے۔یکم نومبر سے سعودی عرب پہنچنے والے زائرین نے 3 دن قرنطینہ میں گزارا جس کے بعد انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی۔سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کے پہلے گروپ میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔غیرملکی زائرین کے پہلے گروپ میں موجود لوگ عمرہ ادائیگی کے بعد مسجد نبویؐ پہنچے جہاں انہوں نے روضہ رسول ؐ پر حاضری دینے کے ساتھ ساتھ عبادات بھی کیں۔یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔بعد ازاں سعودی حکومت نے 4 اکتوبر سے مرحلہ وار عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا اور پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہری اور وہاں مقیم غیر ملکیوں میں سے 6 ہزار افراد کو عمرے کی اجازت دی گئی تھی۔

مزیدخبریں