نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 48پیسے  یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  (نیپرا )نے ایک ماہ کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے اور یہ اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگست میں بجلی کی فی یونٹ پیداوار پر فیول لاگت 3 روپے 68 پیسے رہی جب کہ اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3 روپے 20 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ نیپرا اعلامیے کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بل کی مد میں لی جائے گی تاہم فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...