اسلام آباد (این این آئی)یوم اقبال کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے نیا نغمہ شاہین وماہی جاری کردیا ہے۔ ترجمان فضائیہ کے مطابق اس نغمے کے ذریعے نہ صرف شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا بلکہ فضائی سرحدوں کے پاسبانوں کے لیے اقبال کا ویژن بھی بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے، اس نغمے کا مرکزی خیال نوجوانوں کو حکیم الامت کے خودی کے فلسفے اور بہادری سے روشناس کرانا ہے، نغمے کو معروف گلوکارہ زیب بنگش نے گایا ہے۔