یوم اقبال عقیدت و احترام سے منایا گیا: عثمان بزدار، فردوس عاشق کی مزار پر حاضری

لاہور/ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر+ وقائع نگار خصوصی+ سپیشل رپورٹ+ سٹاف رپورٹر) شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا  143 واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ان کے مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب  ہوئی۔ گارڈز تبدیلی کی تقریب میں سٹیشن کمانڈرکموڈور محمد نعمت اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے  نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یوم اقبال کے موقع پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو ایک جدید اسلامی ریاست بنانے کیلئے عوام بالخصوص نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافے  کی ضرورت ہے۔ اقبال نے کہا کہ جہاں تازہ کی افکار تازہ سے ہے۔ نمود کہ سنگ وخشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا صدر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گڈ گورننس قانون کی بالادستی تخلیق جدت اور جدید ترین خیالات و افکار سے ہی پاکستان کو ایک جدید مملکت بنایا جا سکتا ہے۔  وزیراعظم عمران نے اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال ؒ کی سوچ اور فکر ہمیں متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔ ایرانی دانشور ڈاکٹر علی شریعتی کے مضمون کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے علامہ اقبالؒ کی فکروفلسفے کا عالمانہ انداز میں احاطہ کیاہے۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر علی شریعتی کے مضمون سے اقتباس بھی شیئر کیا۔ نئے پاکستان کی بنیاد عدل انصاف اور احساس جیسے اصولوں پر ہے۔ عمران خان اقبال ؒ کے مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی عثمان بزدار نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔  فردوس عاشق اعوان نے مزار اقبال پر حاضری کے موقع پر کہا کہ عظیم شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے اکٹھے ہوئے ہیں مفکر پاکستان نے اس وقم پر جو احسان کیا اس کی دین ہم ادا نہیں کر سکتے غلامی کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ڈوبی قوم کو آزاد ریاست کی فکر عطا کی آج بھی شاعر مشرق کا کلام وہ خاص نسخہ کیمیا ہے جو ہجوم کو قوم بنانے کیلئے اکثیر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا کلام قرآن و سنت کی ترجمانی کرتا ہے اور آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن