تحریک انصاف پہلے سے مضبوط، گلگت پلتستان میں اپوزیشن کو اپنی حیثیتکا پتہ چل جائے گا:  عمران خان

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے سے زیادہ مضبوط اور مقبول جماعت بن گئی عوام اپوزیشن کے ساتھ ہے حکومت کے 2 جلسوں میں واضح ہو گیا۔ سوات، حافظ آباد کے جلسوں نے تحریک انصاف کی مقبولیت ثابت کر دی گلگت بلتستان انتخابات میں اپوزیشن کو اپنی حیثیت کا مزید پتہ چل جائیگا گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کامیاب ہو گی گلگت بلتستان انتخابات میں کلین سویپ کریں گے اپوزیشن صرف مہنگائی اور معیشت پر سیاست کر رہی ہے اپوزیشن سیاست نہیں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے دراصل اپوزیشن کے اداروں کی لوٹ مار نے ہی ملک کو ان حالات تک پہنچا دیا میڈیا ٹیم حکومتی اقدامات اور اپوزیشن کی کرپشن کو عوام تک پہنچائے دو سال میں معیشت کو پاؤں پر کھڑا کر دیا ہے معیشت بہترین اشاروں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے مہنگائی کم ہو رہی ہے مشکل حالات میں ملکی معیشت کو ہم نے مزید بہتر بنانا ہے۔ وزیراعظم نے اقتصادی ٹیم کو معاشی کامیابیاں میڈیا پر اجاگر کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن مہنگائی سے متعلق حکومت کیخلاف پراپیگنڈا کر رہی ہے انہی لوگوں کو غلط پالیسیوں کا نقصان آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے وزیراعظم نے اپوزیشن کو ہر محاذ پر بھرپور جواب دینے کی ہدایت کی وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن کے ریاست مالف اور مہنگائی سے متعلق بیانات کا جائزہ لیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کے لیے پارٹی قیادت سے مشاورت کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس آٰج طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس وزیراعظم ہائوس میں ہوگا۔ شبلی فراز، اسد عمر، پرویز خٹک، فواد چوہدری اور بابر اعوان شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے اور مہنگائی میں کمی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سیمنٹ کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فود سکیورٹی سید فخر امام کی ملاقات، سید فخر امام نے وزیراعظم کو اشیاء خورونوش کی دستیابی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے فوڈ باسکٹ میں آنے والی تمام اشیاء کی بروقت دستیابی کی کڑی نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے عام آدمی تک ریلیف پہنچانے پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن