پی ٹی آئی ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ پر انتخابات میں دھاندلی غلط گوشوارے جمع کرانے بارے الیکشن ٹریبونل میں سماعت 17 دسمبر تک ملتوی 

Nov 10, 2020

ملتان (سپیشل رپورٹر) ) سابق رکن قومی اسمبلی سید عبد القادر گیلانی کی جانب سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ کے عام انتخابات میں دھاندلی، غلط گوشوار ے جمع کرائے جانے بارے الیکشن ٹریبونل میں 5نومبر کو سماعت ہوئی جس میں الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کی جس میں سید عبد القادر گیلانی کے وکیل پیش ہوئے مگر ملک احمد حسین ڈیہڑ کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا جس پر الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے وکیل پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ پیشی 17دسمبر کو ہو گی اگر ملک احمد حسین ڈیہڑ کے وکیل پیش نہ ہوئے تو ہم اپنا فیصلہ سنادیں گے ۔

مزیدخبریں