توہین رسالت کے ارتکاب پر فرانس کیخلاف جہاد کا اعلان کیا جائے: ملک شہباز 

Nov 10, 2020

لاہور (پ ر) جمعیت علماء پاکستان نیازی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ملک شہباز احمد نے کہا ہے کہ توہین  رسالت  کے ارتکاب پر فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور سفارتی تجارتی تعلقات ختم کرکے سفیر کو ملک بدر کیا جائے وہ لاہو پریس کلب میں فرانسن میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش اور فرانسیسی صدر کی ہرزہ سرائی کے خلاف پریس کانفرنس کر رہے تھے اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل امجد حسین چشتی وائس چیئرمین پیر امبر سلطان چشتی پیر طارق سہروردی مرکزی رہنما جمیل خان  و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں