لاہور( پ ر) پاکستانی ٹیلی کام کمپنی یوفون نے مستند کال سنٹر کی سہولت فراہم کرنے کے لئے اے جے ایم فارما سیوٹیکلز کے ساتھ اشتراک کیا ہے ۔ کال سنٹر کے نمائندے کرونا کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ لوگ اسپتالوں / ریسرچ مقامات میں ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔ وہ ٹرائل کیلئے نہ صرف خود کو رجسٹر کراسکتے ہیں بلکہ ہیلپ لائن پر کال کرکے آن لائن پری سکریننگ کی سروس بھی حاصل کرسکتے ہیں۔یوفون نے ایک ہفتے کے قلیل عرصے میں کال سنٹر کی تنصیب کے ساتھ عملے کی بھرتیوں اور انکی تربیت کا پورا مرحلہ سرانجام دیا ۔
کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز میں یوفون کا اے جے ایم فارما سے اشتراک
Nov 10, 2020