ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریا میں پولیس اور محکمہ انصاف نے اسلام پسند تنظیم اخوان السملون اور فلسطینی تنظیم حماس کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے استغاثہ کے مطابق متعدد وفاقی ریاستوں میں ساٹھ سے زائد مقامات کی تلاشی لی گئی۔ اس وقت دہشت گرد گروپوں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی اعانت کے شبے میں ستر سے زائد مشتبہ افراد کے ساتھ ساھ مشتبہ انجمنوں کی سرگرمیوں کی چھان بین اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق اخوان المسلمون کوئی مذہبی تنظیم نہیں ہے بلکہ بنیاد پرست اسلام پسند ایک عالمی تحریک ہے جسے یہود دشمن اتحاد کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
آسٹریا: حماس، اخوان المسلمون کے دفاتر پر چھاپے،60 مقامات کی تلاشی
Nov 10, 2020