ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدراورسابق ایم پی اے ٹیکسلاحاجی عمرفاروق نے راولپنڈی میںڈویژنل کنونشن کی شاندارکامیابی پرضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوںسے متعلق تنظیمی یونٹس،عہدیداران اورپرجوش کارکنان کی بھرپورمعاونت پران کاشکریہ اداکیاہے،ا نہوںنے کہاکہ ضلع اٹک،ضلع جہلم،ضلع چکوال ،اورضلع راولپنڈی کے عوام نے موجودہ حکمرانوںکی ناقص پالیسیوںاورانسانیت دشمن اقدامات پرعدم اعتمادکااظہارکردیاہے،اورمیاںنوازشریف کابیانیہ ہردل کی آوازبن چکاہے،انہوںنے کہاکہ ہم ضلع راولپنڈی میںماضی کی طرح ایک بارپھراس ضلع کومیاںنوازشریف کے شیدائیوںکاگڑھ بناکردم لینگے،حاجی عمرفاروق نے تحصیل ٹیکسلاکی سرکردہ شخصیات سردارممتازخان،حاجی فیاض خان تنولی ، ذیشان صدیق بٹ،راجہ سرفراز،چیئرمین علی اصغر اعوان،پرنسپل ریاض اعوان اورملک محمدداوداعوان کی بھی بھرپورمعاونت پران کاشکریہ اداکیاہے۔
نوازشریف کابیانیہ ہردل کی آوازبن چکاہے،حاجی عمرفاروق
Nov 10, 2020