بر ساتی سیاسی مینڈک جھوٹ کا پٹارا لے کرگلگت ‘ اسکردو پہنج گئے‘علامہ حسن ظفر نقوی

Nov 10, 2020

کراچی (نیوز رپورٹر) جب بھی شمالی علاقہ جات میں انتخابات کا زمانہ آتا ہے سارے بر ساتی مینڈک اپنے اپنے جھوٹ کا پٹارا لے کرگلگت اور اسکردو پہنج جاتے ہیں معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنی رہائش گاھ پر آئے ہوئے شمالی علاقہ جات کے افراد پر مشتمل ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیوں سے سوال کیا کہ کیا ماضی میں یہی پارٹیاںگلگت بلتستان پر حکومت نہیں کرتی رہیں آج بلند بان دعوے کرنے والے جواب دیں کہ ماضی میں کئے گئے وعدوں کا حساب کس سے لیا جائے علامہ حسن ظفر نقوی نے مذیدکہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں سے جھوٹے وعدوں کا سلسلہ اب بند ہونا چائیے اورگلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا کر وہا ں کی عوان کو اُن کا حق ملنا چائیے یہ وہ علاقہ ہے جہاں کے لوگوںنے اپنے زور بازوسے ڈوگراراج کو شکت دے کر پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزیدخبریں